اہم خبریں دلچسپ و عجیب صحت

شادی کا لڈو جو کھائے پچھتائے جو نہ کھائے پچھتائے،شادی سے صحت کو کیا فائدے ہوتے ہیں

Written by admin

ایشیانیوزپوائنٹ ! گزشتہ دنوں چینی باشندوں کی پاکستانی دوشیزاؤں سے شادی اور چین لے جاکر ان کے ساتھ ظلم و زیادتی کی خبریں بڑے تواتر سے آئیں۔اس حوالے سے مختلف ریاستی اداروں نے مل کر کام کیااور اس کی روک تھام کے لیے بھی بنیادی کام کیے۔مگر شادی کر کے فراڈ کرنا جیسے کام ہوتے ہی رہتے ہیں۔اس معاملے میں بہت پہلے ایسی خبریں سنائی دیتی تھیں کہ کوئی حسینہ شادی کرتی ہے اور بعد میں پیسے لے کر رفو چکر ہوجاتی ہے۔

ایسے کام کے لیے باقاعدہ ایک گینگ ہوتا تھا۔اب کی بار بھی ویسا ہی ایک کام کراچی میں ہوا ہے جہاں سمیعہ نام کی خاتون نے کراچی کے شہری سے شادی کی اور شادی کے بعد سب کچھ لے کر رفو چکر ہو گئی۔ ملزمہ سمیعہ شہری سے شادی کا ڈرامہ رچا کر زیورات اور لاکھوں نقدی لے اڑی۔ کراچی میں فلمی سین کی طرح ایک خاتون شہری سے لاکھوں کے زیورات اور نقدی لے گئی،بڑے بڑوں کو چونا لگانے والی یہ ہے فراڈی حسینہ سمعیہ جو شکل سے جتنی معصوم نظر آتی ہے اتنی ہی شاطر ہے۔ملزمہ سمعیہ کامران جعلی شادیاں کرتی ہے اور چونا لگا کر گھر کا صفایا کر جاتی ہے،

اس بار کراچی کے کاروباری شخص سے شادی کا ڈرامہ رچایااور لاکھوں کے زیورات لے کر بھاگ گئی۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے باقاعدہ خاندان اور مبینہ رشتہ داروں کو ظاہر کر کے شادی کی، رشتہ طے پایا جس کے بعد شادی ہوئی، فراڈی حسینہ زیورات اور لاکھوں روپے نقدی لیکر غائب ہو گئی، سمعیہ کے بھائی اور بتائے گئےرشتہ دار بھی لا پتہ ہو گئے،ملزمہ اس سے قبل بھی کورنگی کے رہائشی نوجوان کو چونا لگا چکی ہے، سابقہ شوہر نے سمعیہ کے غائب ہونے پر تلاش کر کے اس سے باز پرس کی تو الٹا ملزمہ کے بھائیوں نے سابق شوہر پر تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ پولیس نے سمیعہ اور اسکے بھائیوں ہنزہ اور حذیفہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

About the author

admin

Leave a Comment