اہم خبریں پاکستان

پاکستان نے ایٹمی ہتھیاراورڈیفنس سسٹم تعینات کردیاہے۔

pakistan defence systum
Written by admin

(ایشیانیوزپوائنٹ)ایل او سی پر پاکستان اور بھارت کے درمیان امن معاہدہ ہوچکا ہے جس کے تحت ایل او سی پر کیسی بھی قسم کی کوئی بھی حرکت دیکھنے کو نہیں ملے گئی۔
لیکن اس کے باوجود پاکستان نے ایل او سی پر اینٹی گنز اور جدید ائیر ڈیفنس سسٹمز کی تعنیاتی کردی ہے۔جس پر بھارتی میڈیا شور مچارہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو دھوکا دیا۔بھارت کو امن کا راستہ دیکھا کر پاکستان خود بڑی جنگ کی تیاریاں کررہا ہے۔پاکستان نے ایل او سی پر جدید ہتھیاروں کی تعیناتی کیوں کی ہے اور بھارتی میڈیا پاکستان کے اس اقدام کو بریکنگ نیوز کی صورت میں کیوں پیش کررہا ہے۔

جیسا کہ آپ اچھی طرح سے جانتے ہوں گئے۔کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کچھ مہینوں پہلے ایل او سی کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ملکوں کی فوج ایل او سی پر کیسی بھی قسم کی حرکت نہی کرے گئ۔یہ معاہدہ 7 دسمبر 2020 میں طے پایا تھا۔لیکن اس معاہدے کے ٹھیک 15 دنوں بعد بھارتی فوج نے سیز فائیر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔جس کے بعد مچبوار پاک فوج کو بھی اس معاہدے کی خلاف ورزی کرناپڑی۔اور بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی چوکیاں مکمل تباہ کردی۔

اس واقعے کے بعد بھارت نے اپنے تیجس طیاروں کی تعیناتی راجھستان ائیر بیس پر کردی۔جبکہ اندر کی خبروں کے مطابق بھارت نے اپنا ائیر ڈیفنس سسٹم بھی ایل او سی پر تعینات کردیا تھا۔
جس کے جواب میں پاکستان بھی اپنے f16 اور jf17 تھنڈر طیارے حرکت میں لے آیا تھا۔پاک فضائیہ نے مسلسل ایل او سی پٹرولنگ کی جس کے نتیجے میں بھارتی سٹارٹ ڈاکٹرائن کو مچبورا پیچھے ہٹنا پڑا۔

پاکستان کی اس جارحانہ پالیسی نے بھارتی جنگی جنون کی دھجیاں اڑادی۔جس کی بدولت اب بھارتی میڈیا میں ایک شور شرابا سا مچا ہوا ہے کہ پاکستان نے ایل او سی پر خطرناک ہتھیار تعینات کردئیے ہیں۔جن میں اینٹی گنز اور جدید ائیر ڈیفنس سسٹم شامل ہے۔بھارتی میڈیا کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ائیر فورس اپنے F16 اور jf17 تھنڈر طیارے بھی حرکت میں لے آئی ہے۔جسکی بدولت بھارت کو پھر سے پاکستان سے چوکنا رہنا ہوگا کیونکہ پاکستان امن کی آڑ میں بھارت پر حملے کے پلان بنا رہا ہے۔

About the author

admin

Leave a Comment