اہم خبریں دفاع وطن

چین اور پاکستان کا تاریخی دفاعی معاہدہ بھارت چیخ اٹھا۔

Chinese pl_15 missile
Written by admin

پاکستان(ایشیانیوزپوائنٹ تازہ ترین)اس وقت بھارتی میڈیا پر ایک شور شرابہ سا مچا ہوا ہے کہ پاکستان نے ایمرجنسی طور پر چین سے J10C طیاروں کا معاہدہ کرلیا ہے۔بھارت اس معاہدے کو اپنے لئیے بہت بڑا خطرہ قرار دے رہا ہے کیونکہ پاکستان اس معاہدے میں j10c کے علاوہ دوسرے ہتھیار بھی چین سے حاصل کرنے جارہا ہے۔جن میں PL-15 میزائیل بھی شامل ہے۔J10C ایک سںنگل انجن فائیٹر جیٹ ہے آپ سوچ رہے ہوں گئے کہ پاکستان کے پاس پہلے ہی سنگل ایجن فائیٹرجیٹ JF17 اور F16 کثیر تعداد میں موجود ہیں تو پاکستان چین سے یہ جنگی طیارےکس مقصد کےلیے خرید رہا ہے۔اور پاکستان نے 2020 کے اختتام پر JF17 بلاک 3 کی پروڈکشن کا بھی آغاز کردیا ہے۔

تو اس کا جواب کچھ یوں ہے کہ پاکستان چین سے J10C جنگی طیارے بھارتی رافیل کے مقابلے میں خرید رہا ہے۔رافیل فائیٹر جیٹ پاکستان کےلیے زیادہ خطرہ تو نہیں ہے لیکن رافیل میں لگے خطرناک میزائیلوں سے پاکستان کو تھوڑی بہت پریشانی ہوسکتی ہے۔ایسی چیز کو مد نظر رکھ کر پاکستان نے چین سے J10C جنگی طیاروں کا معاہدہ کیا ہے۔اس وقت چین کے J10C جنگی طیاروں میں دنیا کے انتہائی جدید ترین PL15 اور PL10 میزائیل نصب ہیں جس وجہ سے چین ان طیاروں کو بھارتی رافیل کا شکاری بھی قرار دے چکا ہے۔

بھارتی میڈیا میں بھی یہی شور شرابا مچا ہوا کہ پاکستان رافیل کے ڈر سے چین کے ساتھ ان طیاروں کی ڈیل کررہا ہے اور پاکستان ان طیاروں کے ذریعے اب ہمارے رافیل کا شکار کرے گا۔
یہاں میں آپکو ایک اور بات سے آگاہ کرتا چلو کہ بھارت نے چین کے ساتھ موجودہ تنازعے کو مدنظر کر رکھ کر فیصلہ کیا کہ وہ اپنے 5 رافیل طیارے لداخ تعینات کررہا ہے۔

دراصل بھارت یہ سمجھتا ہے کہ کہ چین کے j20 اور j31 فائیٹر جیٹ لداخ جیسے پہاڑی علاقوں میں پروازیں نہیں کرسکتے۔ایسی بدولت بھارت نے رافیل طیاروں کو لداخ تعینات کرنے کا اعلان کیا۔

مگر بھارت چین کی زبردست پالیسی کے سامنے بے بس ہوگیا کیونکہ چین نے بھی اپنے j11 اور j10c فائیٹر لداخ پہچانے کا اعلان کردیا تھا جس وجہ سے مچبورا بھارت کو اپنے رافیل طیارے امبالہ ائیر بیس پر محفوظ کرنے پڑے۔

J10C فائیٹر جیٹ میں لگے pl-15 پر امریکہ پابندی بھی لگا چکا ہے کہ چین یہ میزائیل کیسی اور ملک کو فروخت نہیں کرسکتا۔مگر چین نے امریکی پابندیوں کی دھجیاں اڑاتےہوئے یہ میزائیل پاکستانکو کثیر تعداد میں نہ صرف دینے کا اعلان کیا بلکہ ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ چین بلاک تھری میں یہ میزائیل فٹ کرنے میں پاکستان کی ہر طرح کی مدد کرے گا۔

About the author

admin

Leave a Comment