اہم خبریں صحت

جسم درد کی چھٹی اب ہوگی ایلوویرا تیل سے۔۔۔ اس کو گھر میں بنانے کا طریقہ آپ بھی جان لیں

Written by admin

ایلوویرا آج کل ہر گھر کی ایک اہم ضرورت بن گیا ہے، کوئی کھانے میں استعمال کر رہا ہے تو کوئی اس کا جوس پینا پسند کر رہا ہے، کچھ خوبصورتی کو بڑھانے میں استعمال کررہے ہیں تو کچھ بالوں کو بڑھانے میں کیونکہ یہ آل ان ون حل ہے تمام مسائل کا۔ ایلوویرا میں وٹامنز، کیلشیم، میگنیشیم اور آنٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو اس کو ہر طرح کے استعمال کے لئے مفید بناتی ہیں۔

آج سے پہلی ہم نے آپ کو اس کا جوس، لیپ، اور پانی کے ساتھ نگلنے یا جسم پر براہِ راست لگانے کے حوالے سے افادیت بتائیں ہیں۔ مگر آج ہم آپ کو ایلوویرا کا تیل گھر میں بنانے کا آسان طریقہ بتائیں گے تاکہ اس سے صرف آپ کی جلد بھی چمکدار بنے گی اور بال لمبے گھنے ہونے کے ساتھ ساتھ یہ آپ کے گھٹنوں کے درد کو بھی چٹکیوں میں بھگا دے گا۔٭ ایلوویرا کو کاٹ کر اس کا جیل ایک پیالے میں الگ کرلیں۔٭ ایک پتیلی میں آدھا کپ پانی ڈالیں اور دو کپ ناریل کا تیل ڈال کر 10 منٹ تک اچھی طرح پکائیں۔٭ اس کے بعد ایلوویرا جیل کو پتیلی میں ڈالیں اور اچھی طرح چمچ چلاتی رہیں۔ اس کو 20 منٹ کے لئے پکائیں اور ڈھکن ڈھک دیں۔٭ 20 منٹ بعد جب ڈھکن کھولیں گی تو جھاگ کو چمچ سے ہٹا کر الگ کرلیں اور نیچے بچ جانے والے مائع کو کسی بوتل میں جمع کرلیں۔ لیجیئے بن گیا ایلوویرا کا تیل گھر میں باآسانی۔٭ گٹھنوں میں درد ہو تو اس تیل سے مالش کریں یہ پٹھوں کو سکون دے گا اور آپ کا درد غائب ہو جائے گا۔ 0٭ سر میں اس تیل کو لگائیں یہ بالوں کو بڑھانے کا کام کرے گا

About the author

admin

Leave a Comment