اہم خبریں کھیل

اعصاب شکن مقابلے میں فخر زمان کا ایک بار پھر شاندار کھیل کا مظاہرہ

Written by admin

نچورین (ایشیا نیوز پوائنٹ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ انتہائی اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان نے جیت لیا، چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کی جانب فخر زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،فخر زمان نے 34 گیندوں پر 60 رنز بنائے اس اننگز میں انہوں نے چار شاندار چھکے اورپانچ چوکے بھی لگائے، میچ کے آخر میں محمد نواز نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا،

انہوں نے اکیس گیندوں پر 25 رنز بنائے، ان کی اس اننگز میں دو چھکےاور ایک چوکا شامل تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی، چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی پاکستان نے جیت لیا، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی میچزکی سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز جانِ من مالان اور مارکرم نے کیا،جنوبی افریقہ کا مجموعی سکور 16 رنز پر پہنچا تو سپنر محمد نواز نے مارکرم کو پویلین بھیج دیا۔مارکرم نے 11 رنز بنائے۔جانِ من مالان 28 گیندوں پر33 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوسن نے 52 رنز بنائے،

دیگر بیٹسمین کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، کلاسن9، لنڈے3، مولڈر6، فورچون 8، فلواکیو1 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 144 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔اس طرح جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لئے 145 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اورحسن علی نے 3.3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث نےدو کھلاڑی شکار کئے جبکہ شاہین شاہ اور محمد نواز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑ گیا، پاکستان نے ابھی ایک رنز ہی بنایا تھا کہ محمد رضوان کا نقصان اٹھانا پڑ گیا، وہ کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 24 رنز بنا کر ولیمز کی گیند پر شمسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، فخر زمان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 60 رنز بنائے، ان کی اننگز میں چار چھکے اور پانچچوکے شامل تھے، وہ ولیمز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ دس رنز بنا سکے، حیدر علی تین رنز پر ہمت ہار گئے، آصف علی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف اور محمد نواز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد نواز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 25 رنز بنائے، حسن علی نے دو رنز بنائے، اس طرح پاکستان نے 7 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر مقررہ اوور میں یہ ہدف پورا کر لیا، پاکستان نے یہ میچ تین وکٹوں سے جیت لیا

About the author

admin

Leave a Comment