اسلام اہم خبریں دلچسپ و عجیب

رات کو اچانک آنکھ کیوں کھل جاتی ہے؟

Written by admin

اسلام(ایشیانیوزپوائنٹ)عام طور پر ہم سب کا یہ مشاہدہ ہے کہ ہر شخص کسی نہ کسی غم, دکھ یا مسئلے کا شکار رہتا ہے. ان مسائل کا کیا ہے؟ اگر قرآن و سنت کا مطالعہ کیا جائے تو ہمیں ان مسائل کے بہت سے حل بھی ملتے ہیں. مثال کے طور پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے وقت آنکھ کھلنے پر ایک دعا سکھائی اور ساتھ ہی یہ فرمایا کہ جو شخص اس دعا کو پڑھے اور اس کے بعد دعا کرے یا اپنے لیے بخشش مانگے تو اس کی دعا قبول ہوگی.

رات کے وقت ہم کیوں اٹھتے ہیں؟ کسی فکر یا پریشانی کی وجہ سے رات کو انسان جب سائیڈ بدلتا ہے تو بعض اوقات آنکھ کھل جاتی ہے. یا کبھی برا خواب دیکھنے پر آنکھ کھل جاتی ہے. اس وقت اگر یہ دعا پڑھ لیں تو انشاءاللہ غموں اور دکھوں کا مداوا ہوسکتا ہے کیونکہ وہ قبولیت کا وقت ہوتا ہے. یہ دعا آپ میں سے بہت سے لوگوں کو آتی بھی ہوگی. صرف ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو پڑھنے کی عادت ڈال لی جائے دعا ہے (لا الہ الا اللہ الحمدللہ و سبحان اللہ)

بخاری کی روایت میں آتا ہے کہ جو شخص رات کو آنکھ کھلنے پر اس دعا کو پڑھے اور کہے اے اللہ مجھے بخش دے. یا کوئی دعا کرے تو اس کی دعا قبول ہو جاتی ہے. اور اگر وہ اٹھے وضو کرے اور نماز پڑھے تو اس کی نماز قبول ہو جاتی ہے. ہم میں سے کوئی ایسا نہیں کہ جس کی رات کے وقت آنکھ نہ کھلتی ہو جس کو دعا کی قبولیت کا شوق نہ ہو جو کسی مسئلے کا شکار نہ ہو اس لیے رات گھڑیوں کو غنیمت جانے اس دعا کو پڑھنا نہ بھولیں. اللہ تعالی آپ سب کا حامی و ناصر ہو.

About the author

admin

Leave a Comment